حکومت کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے باوجود زہریلے دھوئیں والے پٹاخوں سے دہلی کے بازار بھرے پڑے ہیں۔ حکومت نے 1992 سے ہی كلورٹ ملےسلفر اور سلفیٹ والے ان پٹاخوں کی درآمد اور
فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ساتھ ہی صوتی آلودگی کے لئے بھی سخت ضابطے لاگو کئے گئے ہیں لیکن نہ تو
دکاندار ایسے پٹاخے لانے سے گریز کر رہے ہیں اور نہ ہی خریدار اسے خریدنے
سے باز آ رہے ہیں۔